سری لنکا،مسلم کش فسادات میں شہید مسلمانوں کی تعدادسات ہوگئی،80زخمی،اقوام متحدہ کی بدھوں کی جارحیت کی مذمت،سری لنکاایسے اقدامات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے،بان کی مون

جمعرات 19 جون 2014 19:09

سری لنکا،مسلم کش فسادات میں شہید مسلمانوں کی تعدادسات ہوگئی،80زخمی،اقوام ..

نیویارک/کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جون۔2014ء) سری لنکا میں مسلم کش فسادات کے نتیجے میں شہید ہونے والی مسلمانوں کی تعدادسات ہوگئی اور80سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ کئی دکانوں اور گھروں کو بھی نذر آتش کردیا گیا،اقوام متحدہ نے مسلم کش فسادات میں بدھوں کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سری لنکا ایسے فسادات کو روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے ،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتوار کی شام سری لنکا کے مغربی ساحلی شہر کالو تارا کے علاقے الوتھ گاما میں شدت پسند بدھوں کی جانب سے مسلمان کے گھروں، دکانوں اور مسجدوں پر حملے کے نتیجے میں سات مسلمان شہید اور80سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ حملوں کے دوران بدھ شرپسندوں نے کئی دکانوں، گھروں اور گاڑیوں کو بھی جلا ڈالا، بدھوں کی جانب سے مسلمانوں پر حملوں کے بعد علاقوں میں کشیدگی کم کرنے کے لئے سری لنکن حکومت نے ساحلی شہروں الوتھ گاما اور بیرووالا میں کرفیو نافذ کرکے اسپیشل ٹاسک فورس کو تعینات کردیا گیاہے،سری لنکا کے وزیر قانون و انصاف رف حکیم نے اپنی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سری لنکا میں مسلمانوں کو تحفظ فراہم نہیں کیا گیا جب کہ بدھوں کی جانب سے شروع کی جانے والی مسلمان مخالف مہم کو بھی نہیں روکا گیا، انہوں نے کہاکہ میں پہلے ہی حکام کو مطلع کر چکا تھا کہ مسلمان بستیوں کے اطراف بدھوں کی جانب سے نکالی جانے والی ریلیوں اور مظاہروں کو روکا جائے تاہم اس پرکسی نے کان نہیں دھرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت کی نااہلی پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی ادارے معصوم لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔