شمالی وزیرستان میں آپریشن کے باعث متاثرین کے پاس علاقہ خالی کرنے کیلئے آخری دن
جمعہ 20 جون 2014 12:04
بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جون 2014ء) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے باعث قبائلی متاثرین کی نقل مکانی جاری ہے تاہم آج ان کے پاس علاقوں کو خالی کرنے کا آج آخری دن ہے۔ شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پانچویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔ متاثرہ علاقوں سےلوگوں کونکالنے کاعمل شیڈول کے مطابق جاری ہے اور مقامی قبائلی ٹرکوں، ٹرالیوں اور دیگرچھوٹی بڑی گاڑیوں میں بنوں کی طرف سفرکررہے ہیں جب کہ سیدگی اورکھجوری چیک پوسٹ پرمتاثرین کی جانچ پڑتال اور رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے رزمک اور میرعلی سے نقل مکانی کے لئے بدھ کا دن مخصوص کیا گیا تھا اور جمعرات کومتاثرین نے میرانشاہ علاقہ خالی کرنا تھا جب کہ آج دتہ خیل کےقبائل محفوظ مقامات پرمنتقل ہوں گے۔(جاری ہے)
گورنمنٹ اوربنوں انتظامیہ نے متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کےلیے سینکڑوں گاڑیاں شمالی وزیرستان بھجوائی ہیں تاہم بعض خاندان مال مویشیوں سمیت 30 گھنٹے پیدل چل کربنوں پہنچے ہیں، اب تک بنوں پہنچنے والے رجسٹرڈمتاثرین کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 728 ہے۔
ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث متاثرہ خاندانوں نےعلاقہ خالی کرنے کے لئے مہلت میں توسیع کرنے، ٹرانسپورٹ کی فراہمی اور رجسٹریشن کے لئے تعینات اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب فاٹا ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی اورسیکورٹی فورسز نے قبائلی علاقے میں قائم کیمپوں کا انتظام سنبھال لیا ہے جہاں خیموں میں کھانے پینے، بجلی، صحت اور دیگرسہولیات فراہم کی گئی ہیں، تاہم کیمپوں میں قیام نہ کرنے والے متاثرین کو 12 ہزار روپے فی خاندان فراہم کئےجائیں گے، بنوں میں متاثرین کی دیکھ بھال کے انتظامات صوبائی حکومت کے ذمہ ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی متاثرین کو 7 ہزار روپے فی خاندان اورصحت کی سہولیات فراہم کررہی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
اصل میں پی ٹی آئی کے مذاکرات کا نام این آراو لینا ہے
-
پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.