وفاق نے جیو کی سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی مخالفت کردی
جمعہ 20 جون 2014 17:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جون 2014ء) وفاق نے جیو کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے اسے خارج کرنے کی اپیل کی ہے۔ اٹارنی جنرل آفس نے جیو کی جانب سے آئینی درخواست دائر کرنے پر جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ توہین آمیز پروگرام نشر کرنے پر جیو کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں مقدمات کا اندراج انفرادی معاملہ ہے جبکہ توہین آمیز پروگرام کے نتیجے میں عوام کے جذبات مجروح ہوئے تاہم درخواست گزار کی داد رسی کے لئے مناسب فورم موجود ہیں۔
وفاق کے جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ جیو کے خلاف مختلف جگہوں پر درج ایف آئی آر کو یکجا کرنے کا مناسب فورم نہیں۔
(جاری ہے)
اٹارنی جنرل آفس کے توسط سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جیو کی آئینی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر اسے مسترد کیا جائے۔
واضح رہے کہ جیو کے مارننگ شو جس کی میزبانی شائستہ واحدی کرتی تھیں انہوں نے اپنے پروگرام میں وینا ملک اوران کے شوہر اسد خٹک کو مدعو کیا اورپروگرام میں وینا کی شادی کی رسومات ادا کی گئیں جس دوران یہ رسومات ادا کی جارہی تھیں اس وقت ایک قوالی پیش کی گئی جس میں اہل بیت کا ذکر تھا اوراس قوالی کے دوران پروگرام میں شامل افراد نہ صرف ہلہ گلہ کیا بلکہ ایسی حرکتیں بھی کیں جس سے شعائراسلام کا مذاق اڑایا گیاْ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.