چہرے کا پردہ ضروری نہیں: سعودی مبلغ
جمعہ 20 جون 2014 18:07
ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20جون 2014ء) سعودی عرب کے ایک مبلغ کے ایک ٹوئیٹ کے بعد سوشل میڈیا پر گرماگرام بحث شروع ہوگئی ہے۔انہوں نے مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ مسلم خواتین کے لیے چہرے کا پردہ ضروری نہیں ہے، لیکن ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کوئی خاتون نقاب اوڑھنا چاہتی ہے تو وہ اس کو ایسا کرنے کی آزادی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کے ایک رکن شیخ سلیمان الطریفی کا کہنا ہے کہ ان کی یہ رائے پیغمبر اسلام ﷺ کی تعلیمات پر مبنی ہے۔
ٹویٹر پر ان کا یہ بیان شدید بحث کا سبب بن گیا ہے اور بعض ناقدین نے اس پر سخت تبصرے کیے ہیں۔ البتہ بعض لوگوں نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر علامہ طریفی کی رائے کی حمایت بھی کی ہے۔
(جاری ہے)
العربیہ ڈاٹ نیٹ نے ایک صاحب کے تبصرے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ چہرے کا پردے معاشرتی روایت کا حصہ ہے،مذہب کا نہیں۔
ایک صاحب نے لکھا ہے کہ ’’اگرچہ عورت کو چہرے کا پردہ نہ کرنے کی اجازت ہے لیکن ہمارا معاشرہ اس کو قبول نہیں کرے گا اور میں نے تو بے پردہ عورت کے بارے میں لوگوں کو سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے سنا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ سعودی معاشرے میں خواتین عام طور پر مکمل حجاب لیتی ہیں اور اکا دکا خواتین ہی چہرے کے پردے کے بغیر دکھائی دیتی ہیں۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.