وزیراعلیٰ کا پاکپتن میں کاشتکارکے بیٹوں پر تشدد اورناک کاٹنے کی خبر کا فوری نوٹس،ملزموں کی گرفتاری کا حکم

جمعہ 20 جون 2014 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے پاکپتن میں بااثر افراد کی جانب سے کاشتکار کے 2بیٹوں پر تشدد اورناک کاٹنے کی خبر کافوری لیتے ہوئے ڈی پی او پاکپتن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کے خلاف قانون کے تحت مقدمہ درج کر کے فی الفور گرفتار کیا جائے اورزخمیوں بھائیوں کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔