بلوچستان اسمبلی کااجلاس آئندہ مالی سال بجٹ میں زراعت کیلئے 6351 ملین روپے مختص

جمعہ 20 جون 2014 21:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر خزانہ میر خالد لانگو نے جمعرات کی شام کو بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال بجٹ میں زراعت کیلئے 6351 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جو موجودہ مالی سال کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہیں جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران سرسبز بلوچستان کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کی تجویز ہے جس کیلئے ڈیرھ ارب روپے مختص کئے جارہے ہیں 200 بلڈوزرز کی خریداری کیلئے ساڑھے 3 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے زرعی یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے ایک ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے پانی کی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے زیتون انگور بادام انجیر انار اور پستے کی کاشت کیلئے عوام کو ترغیب دینے کیلئے منصوبہ شروع کیا جارہا ہے جس کیلئے 20 کروڑ روپے مختص کئے جارہے ہیں ٹشو کلچر کی ٹیکنالوجی کیلئے 39 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے بلڈوزر کی مدد 20 ہزار ایکڑ زمین زیر کاشت لانے کا پروگرام ہے پکے تالابوں اور نالوں کی تعمیر پر ایک ارب روپے مختص کرنے کا منصوبہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :