سانحہ لاہور پر وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کو ہٹایا نہیں بلکہ ہنی مون پر بھیجا گیا ہے، طاہرالقادری
جمعہ 20 جون 2014 21:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہٹایا نہیں بلکہ ہنی مون پر بھیج دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ رانا ثنا للہ کا استعفی ناکافی ہے، انہیں عہدے سے ہٹایا نہیں بلکہ چھٹیوں پر ہنی مون منانے کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 17 جون کو تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں پر فائرنگ کا حکم وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے دیا، پنجاب میں گلو بٹوں کی حکومت کا راج ہے اورمیری درخواست ہے کہ سپریم کورٹ سانحہ لاہور کی آزادانہ تحقیقات کرائے۔اس سے قبل لاہور میں سیاسی جماعتوں کے وفود سے کینیڈا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ لاہور میں ہمارے 100 کارکن اب بھی زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا اور کئی لاپتا ہیں جبکہ کئی افراد کی میتیں بھی غائب کردی گئی ہیں،اتنی بڑی بربریت اور دہشت گردی 65 سالوں میں کبھی نہیں دیکھی،کیا رات کے اندھیرے میں لوگوں کو گولیاں مارنے کا نام ہی جمہوریت ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.