بلاول بھٹو ہماری آخری امید ،کسی نے گزند پہنچائی تو کچھ نہیں بچے گا ،عبدالقادر پٹیل

جمعہ 20 جون 2014 21:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) پیپلزپارٹی کراچی کے صدر عبدالقادرپٹیل نے کہا پنجاب میں خواتین پر گولیاں چلانا جمہوریت نہیں جمہوریت رویے میں ہوتی ہے جو پیپلزپارٹی کے پاس ہے بینظیر ہمارے دلوں میں زندہ ہیں عوام کیلئے قربانیاں دینے والے مرا نہیں کرتے ،وہ ہمارے درمیان موجود ہیں ضیاء الحق کی قبر پر تو اس کا بیٹا بھی نہیں جاتا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے پیپلزسیکریٹریٹ میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقادر نے کہا کہ کسی پارٹی نے خواتین کیلئے کام نہیں کیا یہ امتیاز بھی پیپلزپارٹی کے پاس ہے مراعات کی سیاست ہم نہیں ن ق ف والے سیاست کرتے ہیں ،ہم شہادتوں کے امین ہیں بدقسمتی سے ہم اپنے قائدین کو بچانے مین کامیاب نہیں ہوسکے،ذوالفقار علی بھٹو ،بینظیر بھٹو ،شاہنواز بھٹو ،مرتضیٰ بھٹو کو ہم نے کھو دیا انہیں شہید کرکے ہم سے جدا کردیا گیا انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اب ہماری اخری امید ہیں اگر کسی نے انہیں گزند پہنچانے کی کوشش کی تو کچھ بھی نہیں بچے گا انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جلد عوام کے ساتھ ہونگے ہماری مائیں بہنیں ان کے ساتھ ہونگی تو پیپلزپارٹی کو کوئی طوفان نہیں روک سکے گاپیپلزپارٹی کراچی کی صدر فرزانہ بلوچ نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کی زندگی کی کارکنون کیلئے جدوجہد کا عملی نمونہ ہے انہوں نے انتہائی نامساعد حالات میں بھی جرأت و بہادری کی مثال قائم کی خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری شمع مٹھانی نے کہا کہ پپلزپارٹی عوامی جماعت ہے شہید بی بی ساری عمر جمہوریت کے فروغ کیلئے جدوجہد کرتی رہیں اور عوام سے ہمیشہ رابطہ انکا قائم رہا حتیٰ کہ وہ کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتے ہوئے ان کے درمیان شہید ہوئیں پیپلزپارٹی کی موجودہ قیادت بھی انکے متعین کردہ راستے پر عمل پیرا ہے اور پاکستان کے پسے ہوئے طبقے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے سیکرٹری اطلاعات شمیم ممتاز نے کہا کہ شہید بی بی کارکنوں اور عوام کے دلوں میں زندہ ہیں ،انہوں نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا مگر کوئی سودے بازی نہیں کی وہ پاکستان میں جمہوریت کی علامت ہیں اور ہمارا فخر ہیں ہم ان کے یوم ولادت پر یہ عزم کرتے ہیں کہ ان کے متعین کردہ اصولوں پر عمل پیرا رہیں گے اور عوام کو ان کے حقوق دلانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے ،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے متوسظ طبقے کو جو عزت وتقریم دی وہ بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ہم نعروں پر نہیں عملی کاموں پر یقین رکھتے ہیں ،پیپلزپارٹی ہی عوام کو مسائل سے نجات دلائے گی اس موقع پرنجمی عالم نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں نور جہان بلوچ ،نجمہ سعید چاولہ،زرین خان شاہدہ رحمانی اور 18ٹاؤں کی عہدیداران نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :