امریکہ، شہد کی مکھیوں کو بچانے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا اعلان ،مکھیوں کے تحفظ کے لیے چھ ماہ کے اندر حکمتِ عملی تیار کی جائے، صدر ابامہ کی ہدایت
ہفتہ 21 جون 2014 23:05
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جون۔2014ء) امریکہ نے شہد کی مکھیوں کو بچانے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کیا ہے۔ا ماحولیاتی تحفظ کی ایجنسی (ای پی اے) اور زراعت کے شعبے کے ماہرین اس مہم کی نگرانی کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مہم کے ذریعے شہد کی مکھیوں کی نئی آماجگاہوں پر80 لاکھ ڈالر کی رقم خرچ کی جائے گی۔گذشتہ سرما میں امریکہ میں شہد کی مکھیوں کی افزائش میں 23 فیصد کم ہوئی تھی۔
شہد کی مکھیوں کی افزائش میں کمی کی بڑی وجہ قدرتی خوراک کی کمی کو قرار دیا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
وائٹ ہاوٴس کے مطابق شہد کی مکھیاں امریکہ کی زرعی فصلوں کو 15 ارب ڈالر مالیت کا فائدہ پہنچاتی ہیں۔امریکہ میں شہد کی مکھیوں میں سی سی ڈی یعنی کولونی کولیپس ڈس آرڈر بیماری آ جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ اچانک غائب ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ چند ماحولیاتی گروہوں نے صدر براک اوباما پر شہد کی مکھیوں کے تحفظ کے لیے براہِ راست عمل نہ کرنے پر تنقید کی تھی۔
ماحولیات کے لیے کام کرنے والے ادارے کے صدر نے بتایا کہ امریکی انتظامیہ شہد کی مکھیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے۔دوسری جانب صدر براک اوباما نے ای پی اے اور زرعی شعبے کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہد کی مکھیوں کے تحفظ کے لیے چھ ماہ کے اندر حکمتِ عملی تیار کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.