گجرات: سب انسپکٹر کے غنڈہ گرد بیٹوں نے چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل کر ڈالا

اتوار 22 جون 2014 13:39

گجرات: سب انسپکٹر کے غنڈہ گرد بیٹوں نے چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل ..

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جون۔2014ء) گجرات میں بہنوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر سب انسپکٹر کے بیٹوں نے خنجروں کے وار کر کے نوجوان کو قتل کر دیا ، ورثاء اور اہل علاقہ لاش سڑک پر رکھ کر سراپا احتجاج بن گئے۔گجرات کے علاقے سکندرآباد میں دل خراش واقعہ پیش آیا جہاں چھ بہنوں کے اکلوتے بھائی کی زندگی کا چراغ گل کر دیا گیا ۔ عمر قدیر نے اپنے ہمسائے کے بیٹوں کو بہنوں کو چھیڑنے سے منع کیا ۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر نوید سندھو کے بیٹے فرحان اور شرجیل عمر قدیر کے منع کرنے پر طیش میں آ گئے ۔ مشتعل لڑکوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر عمر قدیر کو اس کے گھر کے باہر خنجروں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ پولیس نے واقعے کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔ اکلوتے بیٹے کے قتل پر ماں پر غشی کے دورے پڑے رہے اور اس نے انصاف کی اپیل کی ہے ۔ دردناک واقعے پر مقتول کے ورثاء اور اہل علاقہ سڑک پر میت رکھ کر احتجاج بھی کر رہے ہیں۔ مقتول کو بچانے کی کوشش میں اس کے دوست صدام اور شان زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :