بچوں پر مرضی مسلط کرنا ایک خطرناک رویہ ہے،رپورٹ،ایسے بچے جنھیں گھر سے با ہر کھیلنے کودنے اورسیر و تفریح کے زیادہ مواقع میسر آتے ہیں وہ بالغوں یا والدین کی نسبت اپنے لیے اہداف مقرر کرنے میں زیادہ بہتر ہوتے ہیں،سائنسدان
اتوار 22 جون 2014 17:58
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جون۔2014ء) سائنسدانوں نے کہا ہے کہ والدین کا بچوں کی دن بھر کی سرگرمیوں کے حوالے سے مصروف ترین شیڈول بنا کر اسے بچے پر تھوپنے کا رویہ بچے کی ذہنی نشوونما پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔خاص طور پر اس سے بچے کے دماغ کے اس حصے کو نقصان پہنچتا ہے جو شعورکی ترقی اور فہم و ادارک کے ساتھ منسلک ہے۔نفسیاتی رسالے 'فرنٹیئر سائیکلوجی' کے مضمون کے مطابق امریکی سائنسدانوں نے چھ برس کی عمر کے 70 بچوں پر کئے جانے والے ایک مطالعے کے نتیجے سے اخذ کیا کہ والدین کا ضرورت سے زیادہ بچوں کو مرضی کے تابع رکھنے کا رویہ بچوں کی دماغی نشوونما کو متاثر کر سکتا ہے۔
جبکہ ایسی مائیں بچوں میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے مددگار ثابت نہیں ہوتی ہیں۔(جاری ہے)
'یونیورسٹی آف کولاراڈو' سے منسلک ماہر نفسیات پروفیسر یوکومنا کاتا نے کہا کہ ایگزیکٹیو فنکشن یا فہم و اداراک (ذہنی اعمال کا مجموعہ جو شعور کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اورماضی کے تجربات کی بنیاد موجودہ کارروائی کے لیے مدد فراہم کرتا ہے) بچوں کے لیے انتہائی اہم ہے۔
انھوں نے کہا کہ سیلف کنٹرول رکھنے والے بچے ایک سرگرمی سے دوسری سرگرمی کی تبدیلی کو آسانی سے برداشت کر سکتے ہپں اور خود کو ایک ہی مشغلے تک محدود نہیں رکھتے ہیں۔ ایسے بچوں میں ناراض ہو کر چلانے یا پھر کسی اعزاز یا کامیابی کے لیے انتطار کرنے کے حوالے سے صبر و تحمل پایا جاتا ہے۔پروفیسر یو کو کے مطابق ایسے بچے جنھیں گھر سے باپر کھیلنے کودنے اورسیر و تفریح کے زیادہ مواقع میسر آتے ہیں وہ بالغوں یا والدین کی نسبت اپنے لیے اہداف مقرر کرنے میں زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔پروفیسر یوکو نے کہا کہ بچپن میں ذہنی اور فکری خیالات کی ترویج اور شعور کی ترقی بچے کی زندگی کے اہم ترین کامیابیوں، مثلاً تعلیمی کارکردگی، مال و دولت، صحت کے حوالے سے ایک پیشن گوئی ثابت ہو تی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.