شدید ذہنی تناؤسے بال جلدسفید ہو جاتے ہیں؛امریکی تحقیق

اتوار 22 جون 2014 21:11

شدید ذہنی تناؤسے بال جلدسفید ہو جاتے ہیں؛امریکی تحقیق

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جون۔2014ء) امریکہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق جب جسم میں تناو کے ہارمونز بڑھتے ہیں تو بالوں کا رنگ برقرار رکھنے والے خلیات ختم ہوجاتے ہیں اور اس کا نتیجہ سفید بالوں کی شکل میں نکلتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے شواہد موجود ہیں کہ تناو سے میلانن نامی بالوں کا رنگ برقرار رکھنے والے خیلات کم ہوتے چلے جاتے ہیں۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ بہت زیادہ تناوٓ اس عمل کو بہت تیز کردیتا ہے اور انسان بہت جلد بالوں کے لحاظ سے تو بوڑھا ہو ہی جاتا ہے۔