کسی کواسلام آباد میں مارچ کی اجازت نہیں دینگے، وزیرداخلہ
اتوار 22 جون 2014 21:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جون۔2014ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی کسی شبے میں نہ رہے، کسی کو جلسے یا دھرنے کی آڑ میں اسلام آباد پر مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اتوار کو جاری اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاسی جلسے کرنے کی ہر ایک کو اجازت ہے مگر غیر آئینی طور پر حکومت کو گرانے کا دعویٰ اور عزم رکھنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر طاہر القادری صاحب لاہور آ رہے ہیں تو حکومت کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے مگر لاہور کے بجائے اسلام آباد میں اترنے کرنے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے۔یاد رہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کل کینیڈا سے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔(جاری ہے)
چوہدری نثار نے کہا کہ شدید سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر طاہر القادری صاحب اور اُن کے رفقاء کو بحفاظت لاہور پہنچانا حکومت کی ذمے داری ہے۔
اس موقع پر انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تمام سیکورٹی اداروں کی توجہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پر مرکوز ہے مگر یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ طاہر القادری صاحب اس موقع پر اس میں خلل کیوں ڈالنا چاہتے ہیں۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اس میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہونا چاہیے کہ نہ تو کل اور نہ آّئندہ اسلام آباد میں مارچ کی اجازت دی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.