بھارت : تامل ناڈوکی وزیر اعلیٰ کامسلمانوں کیلئے رمضان کاتحفہ ،مساجد کے لئے چار ہزار پانچ سو ٹن مفت چاول دینے کا اعلان

جمعرات 26 جون 2014 16:23

بھارت : تامل ناڈوکی وزیر اعلیٰ کامسلمانوں کیلئے رمضان کاتحفہ ،مساجد ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے دوران مساجد کے لئے چار ہزار پانچ سو ٹن مفت چاول دینے کا اعلان کیا ہے۔جے للیتا نے 2001 میں بھی اپنے گزشتہ دور میں مسلمانوں کو مفت چاول کاتحفہ دیاتھا،جس سے مسلمانوں میں اْن کی مقبولیت بڑھ گئی تھی۔

(جاری ہے)

یہ چاول رمضان کے دوران مساجد میں افطار کے لئے تیار کئے جانے والے دلیا کے لئے ہیں۔

جے للیتا نے کا کہنا ہے کہ انہیں مسلمانوں کی جانب سے درخواست ملی تھی کہ ماضی کی طرح انہیں اس مرتبہ بھی چاول دئے جائیں ،لہذا میں نے مساجد کو چاول فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے،تاکہ وہاں کسی پریشانی کے بغیر خوراک تیار کی جاسکے۔ اس اسکیم سے ریاست کی تین ہزار سے زائد مساجد کو فائدہ ہوگا ،گزشہ برس حکومت نے مساجد کے لئے چار ہزار ٹن چاول دیئے تھے۔

متعلقہ عنوان :