عمران خان مجھ سے انتخاب لڑلیں پتہ چل جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں،عابد شیرعلی
اتوار 29 جون 2014 16:10
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون۔2014ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان ان کے مقابلے میں انتخاب لڑ کر دیکھ لیں پتہ چل جائے گا کہ عوام ان کے ساتھ ہیں یا وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ۔فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے متاثرین خیبر پختونخوا میں بے یارومدد گار ہیں اور عمران خان جلسے جلوسوں کے ذریعے انارکی پھیلارہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کا لانگ مارچ آزاد عدلیہ کے لئے تھا اقتدار کے حصول کے لئے نہیں، وزیراعظم نواز شریف ملک کےعوام کے لئے دہشت گردی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور عمران خان دہشتگردوں کے سامنے گھٹنے ٹیک رہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان سے گزشتہ عام انتخابات میں شکست برداشت نہیں ہو رہی، وہ خود تو خیبر پختونخوا میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں، انہیں تکلیف ہے کہ نواز شریف عوامی فلاح و بہبود کے لئے منصوبے کیوں شروع کررہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ای ارن پروگرام کے تحت اوکاڑہ میں کو-ورکنگ سنٹر کا افتتاح
-
اینگرو کارپوریشن کا احتساب عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم
-
’کمفرٹ زونسے نکلو‘، اس سے ظالمانہ نعرہ اور کوئی نہیں!
-
کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ، انہیں انسداد سمگلنگ کے لئے اہم کردار اداکرنا ہے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
یوم مزدورہمیں جبرواستبداد کے خلاف شکاگو کے شہداکی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،وفاقی وزیر داخلہ کا پیغام
-
نگراں دور کے گندم امپورٹ سکینڈل کی تحقیقات کی منظوری
-
وفاقی وزیرداخلہ کی نادرا سینٹر سکھر میں آئے قوت گویائی سے محروم شہری کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی‘ محسن نقوی
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا پنجاب پولیس میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے،علی امین گنڈا پور
-
پاکپتن میں نئی نویلی دلہن لاکھوں روپے مالیت کے زیورات سمیٹ کر فرار ہوگئی
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر او ربرطا نوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چھٹی پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا،آئی ..
-
آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.