غیرت کے نام پر قتل کے ملزمان کو سزائیں نہ ہونے کی بڑی وجہ قصاص و دیت کے قانون کا غلط استعمال ہے،فرحت اللہ بابر، قانون میں ایک ترمیم سینٹ میں جلد پیش کردیں گے،غیرملکی میڈیا سے گفتگو
پیر 30 جون 2014 23:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جون۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے ملزمان کو سزائیں نہ ہونے کی بڑی وجہ قصاص و دیت کے قانون کا غلط استعمال ہے،باپ بیٹے کو معاف کر دیتا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ اس حوالہ سے قانون میں ایک ترمیم سینٹ میں جلد پیش کردیں گے۔غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ سینٹ میں ایک بل پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں اس قانون میں ترمیم کے لیے کہا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر بھائی نے اپنی بہن کو قتل کیا ہوگا تو والد قصاص و دیت کے قانون کے تحت اپنے بیٹے کو معاف کردیتا ہے۔ ہم قصاص و دیت کے قانون کی مخالفت نہیں کر رہے ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ اس قانون کا غلط استعمال ہورہا ہے۔(جاری ہے)
حقوق انسانی اور خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیمیں یہ کہتی آئی ہیں کہ ملک میں عورتوں پر تشدد کے واقعات کو روکنے کے لیے قانون پر موثر عملدرآمد ناگزیر ہے۔
حقوق نسواں کی غیر جانبدار تنظیموں کے مطابق پاکستان میں ہر سال ایک ہزار سے زائد خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا جاتا ہے جب کہ ان واقعات میں ملوث ملزمان میں سے بہت ہی کم ایسے ہوتے ہیں جنہیں سزائیں دی جاتی ہوں۔حزب اختلاف کے ایک قانون ساز فرحت اللہ بابر کے نزدیک غیرت کے نام پر قتل کے ملزمان کو سزائیں نہ ہونے کی بڑی وجہ قصاص و دیت کے قانون کا غلط استعمال ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.