موجودہ سال تعلیم کے شعبے کیلئے 96.057بلین روپے مختص کئے گئے ہیں،محمد عاطف

منگل 1 جولائی 2014 18:20

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد عاطف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوامیں پاکستان تحریک انصاف کی زیر قیادت صوبائی حکومت تعلیم کو کسی قوم کی حقیقی ترقی کیلئے بنیادی اکائی سمجھتی ہے یہی وجہ ہے کہ صوبے میں تعلیم کے معیار میں اضافے کے لئے ہم نے کئی ایک اقدامات پر عمل کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ محمد عاطف نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ سال2014-15کے بجٹ میں تعلیم کے شعبے کیلئے 96.057بلین روپے رکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اساتذہ اور طلبہ کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر کے علم کا حصول بہت ضروری ہے اس لئے مالی سال2014-15میں حکومت موجودہ سرکاری ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولو ں میں170انفارمیشن ٹیکنالوجی لیبارٹریوں میں کمپیوٹر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تدرس شروع کر ے گی انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے کے ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کو کمپیوٹر فراہم کرے گی تاکہ طلبہ سمیت اس شعبے سے وابستہ تمام متعلقہ افراد کمپیوٹر کے بارے میں بنیادی علم سے روشناس ہو سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس مقصد کیلئے 507ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔محمد عاطف نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی زیر قیادت صوبائی حکومت صوبے میں با صلاحیت طلبہ کے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لئے مختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہے تو دوسری طرف یہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ، ہیڈماسٹروں اور پرنسپل صاحبان کو مراعات بھی دے گی۔محمد عاطف نے کہا کہ اس مقصد کیلئے اگلے سال50ملین روپے مختص کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :