پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر مسٹرروڈلفومارٹین سراویاکاگورنرخیبرپختونخوا سے ملاقات

منگل 1 جولائی 2014 18:26

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2014ء) پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر مسٹرروڈلفومارٹین سراویانے منگل کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمدخان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امورخاص طور پر دونوں دوست ممالک کی تاجروکاروباری برادری کومشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرکے ایک دوسرے کے قریب ترلانے کے امکانات پرگفتگو کی۔ مسٹرروڈلفو مارٹین سراویا نے خاص طور پر اپنے ملک کی ٹیلی مواصلات کے شعبے میں مہارت کا ذکرکیا۔ گورنرنے معزز مہمان کی خیرسگالی کی تمناؤں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس ضمن میں ہرممکن تعاون ومدد کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :