یونیورسٹی کیمپس میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی اور جناح کالج میں انٹر میں داخلوں کیلئے فارم وصولی کا سلسلہ جاری

منگل 1 جولائی 2014 18:33

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2014ء) یونیورسٹی کیمپس میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی اور جناح کالج میں انٹر میں داخلوں کیلئے فارم وصولی کا سلسلہ یکم جولائی کو بنک بند ہونے کے باوجود بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں 30 جون کو بنکوں میں کلوزنگ کے باعث آج تمام بنک بند تھے مگر یونیورسٹی کیمپس میں جاری داخلوں کے باعث بنک آج بھی داخلہ فارمز کی وصولی کے لئیے کھلے تھے ۔واضح رہے کہ اسلامیہ کالج میں داخلہ کی آخری تاریخ 4 جولائی جبکہ جناح کالج میں آخری تاریخ 3 جولائی ہے۔