ورلڈ کپ 2015ء ہمارا ہدف ہے ،ٹیم کو بہتر کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا‘ وقار یونس
منگل 1 جولائی 2014 20:03
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2015ء بڑا اہم ایونٹ ہے اور میگا ایونٹ ہمارا ہدف ہے ،ٹیم کو بہتر کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا اور نوجوان اور تجربہ کھلاڑیوں پرمشتمل سکواڈ تشکیل دیں گے، قومی ٹیم کے کھلاڑی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے سیریز بہت اہم ہیں جنہیں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،کوشش ہوگی کہ ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرایا جائے اور غلطیوں سے سیکھتے ہوئے قومی کرکٹ کو مضبوط بنایا جائے، ایک اچھے کوچ کا کام کھلاڑیوں کو سکھانے کے ساتھ ساتھ ان کو سمجھنا بھی ہے۔
منگل کے روز لاہور آمد کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ میرے اوپر جو ذمہ داری ڈالی گئی ہے اسے بھرپور طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا ، میری کوشش ہو گی کہ مضبوط سے مضبوط ٹیم تیار کروں،قومی ٹیم کے کھلاڑی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔(جاری ہے)
بطور کوچ کھلاڑیوں کی فیلڈنگ اور فٹنس ترجیح ہوگی جبکہ کچھ کھلاڑیوں پر خصوصی توجہ دینا ہوگی کہ انہیں انجری اور فٹنس مسائل نہ ہوں۔
وقار یونس کا کہنا تھا کہ مستقبل کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کرنا ناگزیر ہے اور پرفارمنس دیکھنے کے بعد ہی فیصلہ ہوگا کہ کس کھلاڑی کو کس پوزیشن پر کھلایا جائے تاہم ورلڈ کپ کے لئے نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ تشکیل دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک اچھے کوچ کا کام کھلاڑیوں کو سکھانے کے ساتھ انہیں سمجھنا بھی ہوتا ہے ۔امید ہے کہ بیٹنگ کوچ گرینٹ فلاور پاکستان کرکٹ ٹیم کی ترقی کے لئے مدد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فی الوقت ہمارا سب سے بڑا ہدف ورلڈ کپ ہے جس کے لئے بھرپور تیار کریں گے لیکن سری لنکا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز بھی اہم ہوں گی جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ایک سوال کے جواب میں وقار یونس نے کہا کہ کپتان ہمیشہ زیرعتاب رہتا ہے، ٹی ٹونٹی کے کپتان سے متعلق فی الوقت کچھ نہیں کہہ سکتا۔شکست پر لوگوں کے رد عمل سے متعلق وقار یونس نے کہا کہ ہماری قوم کرکٹ کے حوالے سے بہت جذباتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا ‘ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
-
سچن ٹنڈولکر کے قریب ترین سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
-
بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
-
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابراعظم
-
سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی
-
پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
سعید انور نے پاکستان میں طلاق کی بڑھتی شرح کو ملازمت پیشہ خواتین سے جوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.