پنجاب یونیورسٹی نے امتحانی شیڈول کا اعلان کردیا

بدھ 2 جولائی 2014 18:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے 19جولائی 2014ء سے شروع ہونے والے پوسٹ گرایجوئیٹ ڈپلومہ ان انسٹی ٹیوشنل مینجمنٹ (فوڈ سروسز) اینول امتحان 2014ء کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق، سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ8-7-2014 جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ9-7-2014ہے۔ تفصیلی شیڈول پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pk پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :