حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء کے عرس میں شرکت کیلئے درخواستیں11جولائی تک جمع ہونگی

بدھ 2 جولائی 2014 19:37

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جولائی 2014ء)وزارت مذہبی امورنے کہا ہے کہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء کے عرس میں شرکت کیلئے درخواستیں 11جولائی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

عرس کی تقریبات دو فروری سے نو فروری 2015ء تک دہلی میں جاری رہیں گی۔ 250پاکستانی زائرین کو عرس میں شرکت کے لئے بھیجا جائے گا جبکہ زائد درخواستیں موصول ہونے پر قرعہ اندازی کی جائے گی۔