امریکا جانے والی پروازوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی

جمعرات 3 جولائی 2014 18:09

امریکا جانے والی پروازوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء)مختلف ممالک سے امریکا جانے والی براہ راست پروازوں کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ، یہ نئے اقدامات یورپ، افریقہ اور مشرق وسطی سے امریکا جانے والی پروازوں کے لیے کیے گئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خطرے کی قابل بھروسہ خفیہ معلومات کے بعد سکیورٹی میں اضافے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، تاہم ان معلومات کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ایسی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جن میں کہا جا رہا تھا کہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ ایسے بم بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے، جو ایئرپورٹ کے سکیورٹی نظاموں کی پکڑ میں نہ آ سکیں۔