دھان کے کاشتکار فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کو ممکن بنانے کے لئے جڑی بوٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ دیں ,محکمہ زرعت

جمعہ 4 جولائی 2014 15:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014)محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے دھان کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کو ممکن بنانے کے لئے جڑی بوٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ دیں۔ ترجمان کے مطابق دھان کے کاشتکار جڑی بوٹی مار زہر کا استعمال لاب کی منتقلی کے 3 تا 5 دن کے اندر کریں۔ زہر ڈالنے کے ایک ہفتہ بعد تک کھیت سے پانی خشک نہ ہونے دیں۔

(جاری ہے)

جو کاشتکار پنیری میں زنک سلفیٹ استعمال نہیں کرسکے وہ زنک کی کمی دور کرنے کے لئے لاب منتقل کرنے کے 10 دن بعد زنک استعمال کریں۔ کاشتکار 33 فیصد والا زنک سلفیٹ 5 کلو گرام فی ایکڑ یا 21 فیصد والا زنک سلفیٹ 10 کلو گرام فی ایکڑ کے حساب سے استعمال کریں۔ کاشتکار زرعی ماہرین کے مشوروں کی روشنی میں مناسب وقت اور مقدار میں جڑی بوٹی مار زہر اور زنک سلفیٹ کے استعمال سے دھان کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرسکتے ہیں جو کہ نہ صرف کاشتکار کی آمدنی میں اضافے کا ذریعہ ہے بلکہ ملکی معیشت کے لئے بھی خاص اہمیت کی حامل ہے۔