حکومت نے کسانوں کیلئے زرعی قرضوں کی فراہمی میں پ500ارب روپے کا اضافہ کیا ہے‘ اسحاق ڈار

پیر 7 جولائی 2014 13:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء )حکومت نے کسانوں کیلئے زرعی قرضوں کی فراہمی میں پانچ سو ارب روپے کا اضافہ کیا ہے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے یہ بات اسلام آباد میں گورنر سٹیٹ بینک اشرف وتھرا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو یہ قرضے سٹیٹ بینک کی طرف سے کئے گئے انتظامات کے تحت فراہم کئے جائیں گے جن میں زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کو مکمل طور پر شامل کیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے نئی انتظامیہ مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی تشکیل نو بھی کی جائے گی تاکہ اسے ایک فعال مالیاتی ادارہ بنایا جاسکے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سلسلے میں کارپوریشن کے لئے ایک نیا بورڈ قائم کیا جائے گا