محکمہ ایکسا ئز نے صو با ئی حکو مت کے ہدف 32ارب روپے سے زیا دہ ٹیکس وصو ل کیا کہ پچھلے سا ل کے مقا بلے میں 5ارب زیا دہ ہے،مکیش کما ر چا ؤ لہ

منگل 8 جولائی 2014 18:25

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء)صو با ئی وزیر ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کما ر چا ؤ لہ نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسا ئز نے صو با ئی حکو مت کے دیئے گئے سال 2013-14کے ہدف 32ارب روپے سے زیا دہ ٹیکس وصو ل کیا ہے جو کہ پچھلے سا ل کے مقا بلے میں 5ارب زیا دہ ہے ۔مجمو عی طو ر پر.523 32407ملین رو پے ٹیکس کی وصو لی ہو ئی جو کہ ایک ریکا ر ڈ ہے ۔انہو ں نے مزید بتا یا کہ محکمہ ایکسا ئز نے ما لی سا ل 2013-14کے اہدا ف کو پو را کر تے ہو ئے اس سا ل ہد ف سے زا ئد رقم وصو ل کی ہے جو کہ محکمہ ایکسا ئز کی بڑ ی کا میا بی ہے ۔

ایک بیا ن میں انہو ں نے مزید کہا کہ ما لی سال میں 2013-14کے لئے سندھ حکو مت کی جا نب سے دیئے گئے ہدف 32011.529ملین رو پے کا تھا ۔جبکہ محکمہ ایکسائز نے 32407.523ملین رو پے کی وصو لی کی جو کہ 101فیصد ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے بتا یا کہ محکمہ کی جا نب سے جس مد میں وصو لیا ں ہو ئی ہیں اس میں مو ٹر وہیکل کی مدمیں 4769ملین رو پے ایکسا ئز ڈیو ٹیز 3800ملین رو پے ،انفرا اسٹرکچر 20000ملین رو پے کا ٹن فیز 300ملین رو پے ،پرو فیشنل ٹیکس 400ملین رو پے اورپرا پر ٹی ٹیکس کی مد میں 2700ملین رو پے کی وصو لی ہو ئی ۔صو با ئی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قا ئم علی شا ہ نے بجٹ اجلا س میں اعلان کیا تھا کہ جو بھیوصو لی کا ٹا رگٹ پو را کریگا اس ڈپا ر ٹمنٹ کے افسرا ن کو انعا ما ت دیئے جا ئیں گے۔