مصرنے غزہ میں محصور زخمیوں کے لیے رفح کراسنگ کھول دی
جمعرات 10 جولائی 2014 18:17
قاہرہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء) مصرنے غزہ کو مصر سے ملانے والی رفح سرحدی راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو علاج کی غرض سے مصر منتقل کیا جا سکے۔مصری سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ اور اسرائیل سے متصل مصری علاقے شمالی سینا کے تمام ہسپتالوں کو تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ وہاں فلسطینی شہریوں کا چوبیس گھنٹے علاج ممکن بنایا جا سکے۔
رفح کراسنگ عام طور پر بند رکھی جاتی ہے کیوں کہ مصری حکام کا کہنا تھا کہ کراسنگ کے کھلے رہنے کی وجہ سے سینا کے علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال متاثر ہوتی ہے۔ مصری فوج سینا کے علاقے میں اسلام پسند مسلح گروپوں کے خلاف سرگرم عمل ہے۔یاد رہے رفح کراسنگ غزہ کا باہر کی دنیا سے واحد رابطہ ہے کیوں کہ اس کے علاوہ باقی تمام سرحدی راہداریاں اسرائیلی قبضے میں ہیں جبکہ اس کے علاوہ اسرائیلی بحریہ نے سمندری حدود میں بھی تین ناٹیکل میل کا پہرہ لگا رکھا ہے اور کسی فلسطینی کشتی کو اس پہرے سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.