پنجاب بھر میں سی این جی کی سپلائی میں ایک دن کا اضافہ کر دیا گیا،شاہد خاقان عباسی،سی این جی دو کے بجائے تین دن تک روزانہ آٹھ گھنٹے دستیاب ہو گی،ایل این جی کی درامد سے سی این جی سیکٹر کے مسائل ختم ہو جائینگے،غیاث عبداللہ پراچہ اور تنظیم کے مرکزی چئیرمین پرویز خان خٹک سے ملاقات
جمعہ 11 جولائی 2014 20:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی۔2014ء) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے پنجاب بھر میں سی این جی کی سپلائی میں ایک دن کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اگلے ہفتے سے پنجاب میں سی این جی ہفتے میں دو کے بجائے تین دن تک روزانہ آٹھ گھنٹے دستیاب ہوگی اور سپلائی کو عید سے قبل مزید بہتر بنایا جائے گا۔اس بات کا فیصلہ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہدخاقان عباسی،چئیرمین سپریم کونسل اے پی سی این جی اے غیاث عبداللہ پراچہ اور تنظیم کے مرکزی چئیرمین پرویز خان خٹک کے مابین ایک اہم ملاقات کے دوران کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی ترقی میں سی این جی شعبہ کی اہمیت سے انکار ناممکن ہے۔ حکومت سی این جی شعبہ کو بند نہیں کرنا چاہتی مگر قدرتی گیس کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے دورانیہ میں کمی کی جاتی ہے۔(جاری ہے)
طلب زیادہ اور رسد کم ہے جبکہ گیس کی تقسیم میں کسی شعبہ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔انھوں نے کہا کہ ہفتے میں دو دن گیس سپلائی سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا جبکہ سی این جی مالکان خرچے پورے کرنے کے قابل نہیں رہے اسلئے دورانیہ میں ایک دن کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلہ میں تفصیلی شیڈول ایک دو دن میں جاری کر دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر شاہدخاقان عباسی نے غیاث پراچہ اور پرویز خٹک سے سی این جی شعبہ کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی جبکہ اس سیکٹر کے مسائل کے طویل المعیاد حل میں خصوصی دلچسپی لی۔انھوں نے کہا کہ ایل این جی جلد از جلد درامد کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے تاکہ توانائی بحران میں کمی آئے اور سی این جی ہفتہ میں سات روز دستیاب ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.