امریکہ جرمنی کیخلاف جاسوسی کی کارروائیاں ترک نہیں کریگا،جرمن چانسلر کی ناامیدی، امریکیوں کو قائل کرنا آسان نہیں امید ہے وہ اپنی پا لیسی میں تبدیلی لا ئیں گے ، انجیلا مر کل

اتوار 13 جولائی 2014 12:58

امریکہ جرمنی کیخلاف جاسوسی کی کارروائیاں ترک نہیں کریگا،جرمن چانسلر ..

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی۔2014ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اس بات پر شکوک شبہات کا اظہار کیا ہے کہ امریکا جرمنی کے خلاف جاسوسی کی کارروائیاں ترک کر دے گا۔ جرمنی کے پبلک نشریاتی ادارے زیڈ ڈی ایف کے ساتھ ایک انٹرویو میں جر من چا نسلر نے جرمنی کے خلاف جاسوسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی سکیورٹی سروسز امریکی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گی۔

مرکل نے کہاکہ میں سمجھتی ہوں کہ امریکیوں کو قائل کرنا آسان نہیں ہے تاکہ وہ اپنی انٹیلی جنس سروسز کے طریقہ کار کو مکمل طور پر تبدیل کریں۔“جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا انہیں امریکی ایجنسیوں کی جانب سے بالخصوص جرمنی کی جاسوسی کے حوالے سے پالیسیاں تبدیل کیے جانے کی توقع ہے تو انہوں نے کہا: ”میں اس بات کی پیشن گوئی نہیں کر سکتی، لیکن میں یہ اْمید ضرور کرتی ہوں کہ تبدیلی آئے گی۔

(جاری ہے)

“انہوں نے مزید کہا: ”ایک ساتھ کام کرتے ہوئے ہمیں ہر وقت یہ بات مدِ نظر رکھنی ہوتی ہے کہ کہیں ہمارے سامنے بیٹھا فرد ممکنہ طور پر بیک وقت کسی اور کے ساتھ تو کام نہیں کر رہا، میرے نزدیک ایسا تعلق قابلِ بھروسہ نہیں۔ مرکل کا کہنا تھااس حوالے سے ہمارے نظریات مختلف ہیں اور ہمیں ایک دوسرے سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :