دلکشی، شہرت، بالی ووڈ کی ہیروئنیں نئی بلندیوں پر، کروڑوں معاوضہ لینے لگیں
منگل 15 جولائی 2014 12:36
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جولائی 2014ء) بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں شروع سے لے کر آج تک فلموں میں خواتین کا ایک حصہ ضرور رہا ہے مگر اب دیکھا جا رہا ہے کہ موجود دور کی فلموں میں جس طرح خواتین کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔اس سے پہلے نہیں تھا۔ بہت سی ایسی فلمیں بن چکی ہیں جن میں خواتین کا مرکزی کردار نظر آتا ہے‘ اب تو نہ صرف اداکارائیں فلموں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں بلکہ وہ اب فلم انڈسٹری میں بڑی شراکت دار کے طور پر بھی دیکھی جا رہی ہیں۔
جیسا کہ اس وقت سننے میں آ رہا ہے کہ دپیکا پوڈکون ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 7 کروڑ لے رہی ہیں اسی طرح بعض تو بالی ووڈ میں بھی اپنی جگہ بنا رہی ہیں۔ دپیکا سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’باجی راؤ مستانی ‘‘ میں کام کرنے کا معاوضہ 7 کروڑ وصول کر رہی ہیں۔(جاری ہے)
شوبز ٹریڈ کے تجزیہ کار وقاص موہن نے بتایا کہ دپیکا اس وقت سپر اسٹار کے طور پر 4 ہٹ فلمیں دے چکی ہیں اس لیے ان پر زیادہ پیسہ لگایا جا رہا ہے‘ قبل ازیں ایشوریا رائے نے 5 کروڑ کا چیک 2010ء میں وصول کیا تھا۔
ایک وقت تھا جب اداکارائیں محض اضافی طور پر فلموں میں رکھی جاتی تھیں اور انھیں صرف چند ایک کردار ہی دیے جاتے تھے مگر اب سینما میں خواتین کی عکاسی سے بڑی تبدیلی آگئی ہے‘ آج ہر کوئی یہ توقع کرتا ہے کہ ہیروئن نے فلم میں ڈرنک کیا‘ سگریٹ پی‘ بولتی کیسی ہے اور یہاں تک کہ اس فلم میں اسے مار بھی دیا جاتا ہے یا نہیں۔ ڈائریکٹر مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی آج کے معاشرے کی عکاس ہے‘ اور یہ سب بھارتی معاشرے کے طرز زندگی ہی کی عکاسی کرتی ہے۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیص کی تیسری برسی (کل ) منائی جائے گی
-
میٹ گالا 2024ء کے ایونٹ میں شرکت نے عالیہ بھٹ کی شہرت میں مزید اضافہ کردیا
-
بھارتی اداکارہ کار حادثے میں چل بسیں، اہلخانہ شدید زخمی
-
بیٹی کو ان رشتوں کے متعلق سمجھایا جنہیں نبھانے میں کامیاب نہ ہوسکی، جویریہ عباسی
-
سلمان خان لڑکیوں کو بے وقوف بناتے رہیں گے، شادی نہیں کریں گے، متھن چکرورتی
-
منیشا کوئرالہ کا کینسر کے سبب ماں نہ بن سکنے پر گہرے دکھ کا اظہار
-
بھارت، تیلگو انڈسٹری کی معروف اداکارہ کی خوفناک سڑک حادثے میں موت
-
انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی، الو ارجن پر مقدمہ درج
-
ادیتی راؤ شارمین سہگل کے حق میں سامنے آگئیں
-
مہوش حیات کو گھڑ سواری کا شوق، ویڈیو بھی شیئر کردی
-
اردو ادب کے معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی گئی
-
شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا حصہ مجھے تسلیم ہی نہیں کرتا، اداکار آغا علی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.