سلمان خان لڑکیوں کو بے وقوف بناتے رہیں گے، شادی نہیں کریں گے، متھن چکرورتی

سلمان ہر خوبصورت لڑکی کو یہی کہتے رہیں گے کہ وہ غیر شادی شدہ ہیں اور وہ لڑکیوں کی ہمدردیاں لیتے رہیں گے

پیر 13 مئی 2024 11:25

سلمان خان لڑکیوں کو بے وقوف بناتے رہیں گے، شادی نہیں کریں گے، متھن چکرورتی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) بالی وڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کا کہنا ہے کہ سلمان خان لڑکیوں کو بے وقوف بناتے رہیں گے اور شادی نہیں کریں گے۔حال ہی میں متھن چکرورتی نے ایک رئیلیٹی شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے سلمان خان سے متعلق بات کی، انہوں نے کہا کہ سلمان خان مزاحیہ انسان ہیں، وہ ہر وقت ہنسی مذاق کرنے والے فرد ہیں۔

(جاری ہے)

سلمان خان کی شادی کے حوالے سے متھن چکرورتی نے کہا کہ ان کے خیال میں وہ کبھی شادی نہیں کریں گے، سلمان ہر خوبصورت لڑکی کو یہی کہتے رہیں گے کہ وہ غیر شادی شدہ ہیں اور وہ لڑکیوں کی ہمدردیاں لیتے رہیں گے۔متھن چکرورتی نے کہا کہ سلمان خان لڑکیوں کو بے وقوف بناتے رہیں گے، ان سے محبت رچاتے رہیں گے لیکن کبھی ان سے شادی نہیں کریں گے۔سینئر اداکار نے کہا کہ وہ اس بات کی گارنٹی دینے کو تیار ہیں کہ سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے اور ان لڑکیوں سے تو بالکل نہیں کریں گے جنہیں وہ بے وقوف بنائیں گے۔