مہوش حیات کو گھڑ سواری کا شوق، ویڈیو بھی شیئر کردی

پیر 13 مئی 2024 11:13

مہوش حیات کو گھڑ سواری کا شوق، ویڈیو بھی شیئر کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) پاکستانی فلموں اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ مہوش حیات اس اختتام ہفتہ پر گھڑ سواری کرتی نظر آئیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوریز پر گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فلم دغا باز دل کی اداکارہ نے کھیلوں سے اپنی رغبت کا بھرپور ثبوت دیا۔ ویڈیو میں وہ گھڑ سواری کے مخصوص ڈریس اور بوٹس پہنے فیلڈ میں ایک گھوڑے کو پچکارتی نظر آئیں۔ یاد رہے کہ حال ہی میں مہوش حیات نے پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ مرحومہ نازیہ حسن کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے انکا 1982 کا آئیکونک ہٹ بھوم بھوم دبئی کے ایک نائٹ کلب میں پرفارم کیا جس پر وہاں موجود شرکا جھوم اٹھے تھے۔

متعلقہ عنوان :