برازیل میں چینی صدرکی مودی سے ملاقات،دورہ بیجنگ کی دعوت دی

منگل 15 جولائی 2014 18:48

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 15جولائی 2014ء)برازیل میں دنیا کی ابھرتی ہوئی پانچ معاشی طاقتوں کا چھٹا دوروزہ بریکس اجلاس شروع ہوگیا ، اجلاس سے قبل چینی صدر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات میں دورہ بیجنگ کی دعوت دی اور سرحدی تنازعات جلد حل کرنے پرزوردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بریکس گروپ کا چھٹا اجلاس منگل کوبرازیل میں شروع ہوگیا ۔

اجلاس کے موقع پر رکن ممالک مشترکہ کرنسی فنڈ اور ترقیاتی بینک کے سمجھوتے پر دستخط کریں گے۔

(جاری ہے)

روس کے وزیر خزانہ آنتون سیلو آنوو نے کہاکہ مشترکہ کرنسی فنڈ کے قیام کا مقصد کسی رکن ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اچانک کمی کی صورت میں اس کو مالی امداد فراہم کرنا ہے۔ مشترکہ کرنسی فنڈ میں سو ارب ڈالر جمع کئے جائیں گے، جن میں سے اکتالیس ارب ڈالر چین جبکہ روس، بھارت اور برازیل اٹھارہ اٹھارہ ارب ڈالر اور جنوبی افریقی ری پبلک پانچ ارب ڈالر دے گا۔ رکن ممالک کو اس کی طرف سے فراہم کردہ رقم کے پیش نظر مالی امداد مہیا کی جائے گی۔ اجلاس سے قبل چینی صدر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں دورہ بیجنگ کی دعوت دی اور سرحدی تنازعات جلد حل کرنے پر زور دیا۔