برازیل میں چینی صدرکی مودی سے ملاقات،دورہ بیجنگ کی دعوت دی
بدھ 16 جولائی 2014 13:17
ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء)برازیل میں دنیا کی ابھرتی ہوئی پانچ معاشی طاقتوں کا چھٹا دوروزہ بریکس اجلاس شروع ہوگیا ، اجلاس سے قبل چینی صدر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات میں دورہ بیجنگ کی دعوت دی اور سرحدی تنازعات جلد حل کرنے پرزوردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بریکس گروپ کا چھٹا اجلاس منگل کوبرازیل میں شروع ہوگیا ۔
اجلاس کے موقع پر رکن ممالک مشترکہ کرنسی فنڈ اور ترقیاتی بینک کے سمجھوتے پر دستخط کریں گے۔(جاری ہے)
روس کے وزیر خزانہ آنتون سیلو آنوو نے کہاکہ مشترکہ کرنسی فنڈ کے قیام کا مقصد کسی رکن ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اچانک کمی کی صورت میں اس کو مالی امداد فراہم کرنا ہے۔ مشترکہ کرنسی فنڈ میں سو ارب ڈالر جمع کئے جائیں گے، جن میں سے اکتالیس ارب ڈالر چین جبکہ روس، بھارت اور برازیل اٹھارہ اٹھارہ ارب ڈالر اور جنوبی افریقی ری پبلک پانچ ارب ڈالر دے گا۔ رکن ممالک کو اس کی طرف سے فراہم کردہ رقم کے پیش نظر مالی امداد مہیا کی جائے گی۔ اجلاس سے قبل چینی صدر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں دورہ بیجنگ کی دعوت دی اور سرحدی تنازعات جلد حل کرنے پر زور دیا۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.