بھارتی خاتون وزیرنے ریپ کے نوجوان مجرموں کے لیے بالغوں جیسی سزا تجویزکردی
بدھ 16 جولائی 2014 13:57
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء)بھارت میں خواتین اور اطفال کے فلاح و بہبود کی مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے کہاہے کہ ریپ جیسے سنگین جرائم کے مرتکب نوجوانوں کو بالغ مجرم کی طرح ہی لیا جائے اور انھیں وہی سزا دی جائے جو اس جرم کے لیے بالغ مجرموں کو دی جاتی ہے۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیاکے مطابق سپریم کورٹ نے بھی ایک درخواست کی سماعت کے دوران کہا کہ حکومت کو جووینائل جسٹس ایکٹ( اطفال سے متعلق قانون) پر از سر نو غور کرنا چاہیے،مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے اس کے متعلق اعداد و شمار پیش کرتے کہا کہ زیادہ تر جنسی جرائم 16 سے 18 سال کی عمر کے نوجوان کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں نوعمروں کو بالغوں کے زمرے میں لانے سے جرم کم ہوں گے کیونکہ ان کے دل میں قانون کا خوف پیدا ہوگا۔دوسری جانب بھارتی پولیس سروس کے سینیئر افسر مکیش گپتا نے بتایاکہ جب جووینائل جسٹس ایکٹ بنا تھا اس وقت حالات مختلف تھے اور اب معاشرہ بہت تبدیل ہو چکا ہے،انہوں نے کہاکہ جس طرح ووٹنگ کی عمر 21 سے کم کرکے 18 سال کی گئی ہے، اسی طرح 16 سے 18 سال کی عمر والے نوعمر مجرموں کو قانونی طور پر بالغوں کی طرح ہی دیکھا جانا چاہیے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.