مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال میں زیر علاج زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی
جمعرات 17 جولائی 2014 17:23
لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17جولائی 2014ء) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت پولیو کا مکمل خاتمہ کر کے ہی دم لے گی، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں حکومت کا بھر پور ساتھ دیں اور اپنے بچوں کو پولیو ویکسئین کے قطرے پلا کر ساری زندگی کی معذوری سے محفوظ بنائیں۔انہوں نے یہ بات لاہور کی 23 ہائی رسک یونین کو نسلوں میں ایک روزہ پولیو مہم کے سلسلہ میں شفیق آباد بند روڈ کے علاقے میں پشتون بستی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے موقع پر مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
اس موقع پر ای ڈی او صحت ڈاکٹر ذوالفقار علی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ داتا گنج بخش ٹاؤن اور دیگر افسران موجود تھے ۔خواجہ سلمان رفیق نے بچوں کو قطرے پلانے کے علاوہ علاقہ مکینوں میں حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت کے بارے ہینڈ بل بھی تقسیم کئے ۔(جاری ہے)
ڈاکٹر ذوالفقار علی نے بتایا کہ 23 یونین کونسلوں میں ایک لاکھ 60 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کے لئے 12 سو سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کا ماحولیاتی سیمپل پولیو کے حوالے سے سے منفی ہونے تک انسداد پولیو مہم جاری رہے گی اور رواں ماہ کی 24 تاریخ کو بھی ایک روزہ مہم چلائی جائے گی ۔دریں اثناء مشیر وزیر اعلی پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے رائے ونڈ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جناح ہسپتال میں عیادت کی ۔ خواجہ سلمان رفیق نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی اہلکاروں کی خصوصی نگہداشت اور علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا پورے ملک سے صفایا کیا جائے گا ۔پوری قوم پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے ۔مزید قومی خبریں
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.