جانبدارانہ صحافت کرنے پربی بی سی کے خلاف لندن میں مظاہرہ

جمعرات 17 جولائی 2014 19:34

جانبدارانہ صحافت کرنے پربی بی سی کے خلاف لندن میں مظاہرہ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی۔2014ء) برطانوی عوام نے بی بی سی کی خود غرضی پرمبنی خبررسانی کے خلاف اس کے دفترکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،جمعرات کو لندن کے ہزاروں عوام نے بی بی سی کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے بی بی سی پر غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سلسلے میں جانبدارانہ رپورٹنگ کا الزام لگایا، لندن میں ہونے والا یہ احتجاجی مظاہرہ،2009 کے بعداسرائیل کے خلاف ہونے والا سب سے بڑا احتجاجی اجتماع ہے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بی بی سی، فلسطینیوں اور صیہونی حکومت کینظریات پیش کرتے وقت نہایت ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے فلسطینیوں کی غلطی ظاہرکرنے کی کوشش کرتا ہے۔ مظاہرین جو اپنے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم اٹھائے ہوئے تھے، بی بی سی غزہ کی حقیقت بتاوٴ، بی بی سی وائے ہو تم پرجیسے نعرے لگارہے تھے۔واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے خلاف ایران ، پاکستان، ہندوستان، امریکہ ، تیونس، اٹلی، اورانڈونیشیاء میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔