سویڈن، وکی لیکس بانی اسانج کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست ردّ

جمعرات 17 جولائی 2014 19:40

سویڈن، وکی لیکس بانی اسانج کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست ردّ

سٹاک ہوم/کیوٹو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی۔2014ء) ایکواڈور نے سویڈن پر زور دیا ہے کہ وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کے خلاف مقدمہ جلد نمٹایا جائے ادھر سویڈن کی ایک عدالت نے اسانج کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست ردّ کر دی۔ ایکوڈور کے وزیر خارجہ ریکارڈو پٹینو نے اپنی حکومت کا یہ موٴقف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ظاہر کیا ۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی حکومت کی جانب سے اسانج کو تحفظ فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس بیان میں انہوں نے کہاکہ دو برس، یہ بہت ہی طویل عرصہ ہے: اب جولیان اسانج کے مقدمے کو کسی نتیجے پر پہنچ جانا چاہیے اور ان کے انسانی حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔ پٹینو نے مزید کہاکہ ایکواڈور انصاف کے معاملے میں سویڈن سے تعاون کرنا چاہتا ہے: لندن میں سفارت خانے میں یا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تفتیش کی جائے، اب مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ادھر سویڈن کی ایک عدالت نے جولیان اسانج کے خلاف جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے سے متعلق ان کے وکلاء کی ایک درخواست مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :