اسلامیہ کالج پشاور کے شعبہ انگریزی کا سابق چیئرمین پروفیسرڈاکٹر احمد سے ملاقات

جمعرات 17 جولائی 2014 19:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی۔2014ء) اسلامیہ کالج پشاور کے شعبہ انگریزی کے سابق چیئرمین پروفیسرڈاکٹر احمد نے گزشتہ روز ملاقات وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرقبلہ ایاز سے ملاقات کی جس میں انہوں نے وی سی کو اسلامیہ کالج کی تصویری تاریخ کے بارے میں بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر قبلہ ایاز ، پروفیسرڈاکٹرشکیل احمدکی اسلامیہ کالج کیلئے خدمات کو سراہا۔ ملاقات کے دوران وی سی نے فیصلہ کیا کہ اسلامیہ کالج کی تصویری تاریخ کوایک کتاب شکل میں صدسالہ تقریبات کی اختتامی تقریب میں پیش کیاجائیگا۔ یاد رہے کہ پروفیسر ڈاکٹرشکیل احمد نے اسلامیہ کالج پشاور کے صاحبزادہ عبدالقیوم پرایک کتاب بھی لکھی ہے جس پرانکوپی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازاگیا۔

متعلقہ عنوان :