دوسروں کو پچھاڑنے والے حالات کے ہاتھوں ِچت،پاکستان کے پہلوانوں محمد انعام اور اظہر حسین نے کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغے جیتے ، گلاسکو میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز میں دوبارہ حصہ لینے جارہے ہیں ، دونو ں کے حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے تنازعے نے کھیلوں کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر پہنچا دیا
جمعرات 17 جولائی 2014 21:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی۔2014ء) پاکستان کے پہلوانوں محمد انعام اور اظہر حسین نے چار سال قبل دہلی میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغے جیتے تھے اور اب جب وہ گلاسگو میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز میں دوبارہ حصہ لینے والے ہیں تو ان دونوں کے حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، اور وہ آج بھی وہیں کھڑے تھے جہاں چار سال قبل تھے۔
دونوں پہلوان بے یقینی کی کیفیت سے دوچار ہیں کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے تنازعے نے کھیلوں کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ہے۔ یہ اسی کا شاخسانہ ہے کہ ان دونوں کو چار سال میں کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کا موقع نہیں مل سکا جبکہ دوسرے ملکوں کے پہلوان ان مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت آگے نکل چکے ہیں۔(جاری ہے)
جب میں نے محمد انعام سے پاکستانی دستے کے تربیتی کیمپ کے دوران رابطہ کیا تو انھیں اس بات کا سخت افسوس تھا کہ جو وقت کارکردگی میں بہتری لانے میں صرف ہو سکتا تھا وہ پی او اے کے تنازعے کی نذر ہوگیا۔
’دہلی کے گولڈ میڈل نے یقیناً مجھے گمنامی سے نکالا اور میری زندگی تبدیل ہوگئی لیکن اس کے بعد مجھے کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کا موقع نہیں ملا۔ اتنا عرصہ آپ کسی شیر کو بھی پنجرے میں بند کر دیں تو وہ بھی شکار بھول جاتا ہے۔ اس عرصے میں ریسلنگ کے قواعد و ضوابط میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور دوسرے پہلوانوں کی کارکردگی میں کافی بہتری آ چکی ہے۔‘محمد انعام کے خیال میں ریسلنگ کے ساتھ ویسے بھی سوتیلی ماں والا سلوک روا رکھا جاتا ہے، اس پہ ستم بالائے ستم یہ کہ پی او اے کے قضیے نے سب کچھ تباہ کر کے رکھ دیا ہے: "دہشت گردی نے پاکستان کو پہلے ہی بدنام کر رکھا ہے، سپورٹس سے ملک کا وقار بحال کرنے میں مدد مل سکتی تھی لیکن اسے بھی تباہ برباد کردیا گیا۔"مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.