کاشتکار تل کی کاشتکار جلد مکمل کریں، محکمہ زراعت پنجاب

ہفتہ 19 جولائی 2014 15:24

راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تل کی کاشت جلد از جلد مکمل کریں۔ تل کی کاشت کے لئے پانی جذب کرنے والی درمیانی اور بھاری میرا زمین موزوں ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں عام کاشت کے لئے سفید تلوں کی منظور شدہ اقسام ٹی ایچ 6، ٹی ایس 5 اور ٹی ایس 3 ہیں۔ یہ اقسام بہتر پیداواری صلاحیت کی حامل ہیں۔ ان اقسام میں سے ٹی ایچ 6 نسبتاً زیادہ پیداوار دیتی ہے۔ تل کی اچھی پیداوار کے حصول کے لئے کاشتکار جلد از جلد کاشت مکمل کریں۔

متعلقہ عنوان :