اہالیاں غزہ کو زکواۃ دینا جائز ہے: سعودی مفتی اعظم
ہفتہ 19 جولائی 2014 00:14
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء) سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز آل الشیخ نے فتوی دیا ہے کہ اہالیاں غزہ کو زکواۃ دینا جائز ہے۔آل الشیخ نے اپنے حالیہ فتوی میں کہا ہے کہ غزہ کے باسیوں والوں کو قتل، بیدخلی اور اپنے گھروں اور متاع کی تباہی کا سامنا ہے۔ اس مصیبت کی گھڑی میں یہ لوگ دوسروں سے زیادہ ہماری زکواۃ کے مستحق ہیں۔
متاثرین غزہ ہماری فوری امداد اور نصرت کے مستحق ہیں۔ ان کے زخموں پر مرھم کی کوشش انتہائی مقبول ہے۔مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ زکواۃ اسلام کا اہم رکن ہے۔(جاری ہے)
مسلمانوں پر بروقت اور مکمل نصاب کے حساب کے ساتھ اس کی ادائیگی واجب ہے تاکہ شیطان کہیں انہیں یہ فریضہ ادا کرنے سے روک نہ دے۔ انہوں نے کہا کہ زکواۃ امیر اور غریب کے درمیان رابطہ ہے۔ نیز یہ معاشرے کے لوگوں کے درمیان الفت، تعاون، مواخاہ، مال و نفس کی صفائی، امیروں کی دولت کا تحفظ، اس میں برکت، بڑھاوا اور آفات سے بچاو کا اہم ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا زکواۃ ادا کرنے والا اسے خالص اللہ کی رضا کا عمل سمجھ کر ادا کرے اور اس بات کا تیقن کر کے کہ جنہیں وہ زکواۃ دے رہا ہے وہ اس کے اہل بھی ہیں یا نہیں۔ زکواۃ پر سوال کرنے والے کو ادا نہیں کی جاتی بلکہ اس طے شدہ مستحقین تک پہنچانا بھی اہم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.