طلاق سے متعلق سعودی اعداد و شمار پر سوالیہ نشان
ہفتہ 19 جولائی 2014 00:14
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جولائی۔2014ء)عائلی امور کی نامور مشیر نے سعودی خواتین کی غیر ملکی مردوں سے ہونے والی شادیوں کی کامیابی کے بارے میں وازت انصاف کے جاری کردہ اعداد و شمار کی صداقت کے بارے میں شک کا اظہار کیا ہے۔سعودی وزارت انصاف نے ایک رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ غیر ملکی مردوں سے سعودی خواتین کی 90 فیصد شادیاں کامیاب ہیں جبکہ سعودی جوڑوں کے درمیان طلاق کی شرح اکیس فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
ڈاکٹر فوزیہ الاشمخ کا کہنا ہے ان اعداد و شمار کی تصدیق کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے۔ "سعودی خواتین کی غیر ملکیوں سے شادی کا لمبے عرصے تک چلتے رہنے کا یہ مطلب نہیں کہ ان میں کوئی مشکل یا رکاوٹ پیش نہیں آتی۔ اس پارٹنرشپ کا مطلب یہ ہے کہ خواتین کو معاشرے کے سامنے غیر ملکی شہری سے اپنی شادی کا فیصلہ درست ثابت کرنا ہوتا ہے ۔(جاری ہے)
"مکہ مکرمہ سے شائع ہونے والے روزنامہ 'مکہ' کے مطابق سعودی جوڑوں میں طلاق کی شرح 21 فی صد تک پہنچ چکی ہے۔
سعودی خواتین شادی رچانے والے غیر ملکی مردوں میں زیادہ تعداد یمنی شہریوں کی ہے، دوسرے نمبر پر شامی اور پھر قطری مرد ہیں۔گذشتہ برس مقامی عدالتوں نے سعودی خواتین اور غیر ملکی مردوں کے درمیان 1925 شادیاں رجسٹرڈ کیں جن میں سے 190 طلاق پر منتج ہوئیں۔ اس کے مقابلے میں سعودی مردوں اور غیر ملکی خواتین کی 2488 شادیاں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے 612 طلاق پر منتج ہوئیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.