رائے ونڈ آپریشن: پولیس کا یوٹرن، ہلاک دہشت گرد اقصن محبوب نہیں بلکہ ذوالفقار نذیر تھا
منگل 22 جولائی 2014 15:38
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22جولائی 2014ء) رائے ونڈ آپریشن میں پولیس نے یوٹرن لے لیا ۔ ایس پی سی آئی اے نے دعوی کیا ہے کہ آپریشن میں ہلاک ہونے والا دہشت گرد اقصن محبوب نہں بلکہ ذوالفقار نذیر تھا ۔ اقصن محبوب زندہ ہے ۔ رائے ونڈ آپریشن میں ہلاک ہونے والے جس دہشت گرد کو اقصن محبوب قرار دیا جارہا تھا ۔ اب اس کی شناخت تبدیل ہوگئی ہے ۔ سی آئی اے پولیس کا دعوی ہے کہ مرنے والا دہشت گرد ذوالفقار نذیر ہے ۔ جس کی شناخت اس کے بھائی نے کی ہے ۔
(جاری ہے)
ہلاک ہونے والے دہشت گرد کا تعلق پاکپتن کے علاقے ملکہ ہانس سے ہے ۔
پولیس کی اس تصدیق کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ اقصن محبوب زندہ ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں ہے ۔ پولیس نے اوکاڑہ کے نواحی گاوں سے اس کے اہل خانہ کو بھی گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کررکھا ہے ۔
سترہ جولائی کو رائے ونڈ روڈ پر پنڈ رائیاں میں ہونے والے آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا ۔ جس میں ایک دہشت گرد کی شناخت طفیل کے نام سے ہوئی ہے ۔ جس کا تعلق بھی پاکپتن سے بتایا جاتا ہے ۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.