پنجاب یونیورسٹی میں عید کی تعطیلات کا اعلان

بدھ 23 جولائی 2014 16:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) پنجاب یونیورسٹی نے عید کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق پنجاب یونیورسٹی سوموار28جولائی تا جمعہ یکم اگست تک بند رہے گی جبکہ عید پر کی گئی اضافی چھٹی کے متبادل کے طور پربروز ہفتہ 9اگست کو یونیورسٹی کھلی رہے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح یونیورسٹی اقامتی آفس۔ اول ، اقامتی آفس۔ دوئم، انجینئرنگ برانچ اور ایگزیکٹو کلب کے ضروری سٹاف(مالی،، سینٹری ورکرز، فراش، چوکیدار، گارڈز وغیرہ) 14اگست بروز جمعرات کو28جولائی کی اضافی چھٹی کے متبادل کے طور پر حاضر ڈیوٹی رہیں گے۔