فلسطینیوں کے لیے آوازبلند کرنے پر برطانوی رکن پارلیمنٹ کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ

بدھ 23 جولائی 2014 17:57

فلسطینیوں کے لیے آوازبلند کرنے پر برطانوی رکن پارلیمنٹ کو پارٹی سے ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء ) برطانوی رکن پارلیمنٹ کو فلسطینیوں کی حمایت میں بیان دینا مہنگا پڑ گیا، فلسطینیوں کے حق میں سماجی ویب سائیٹ پر لکھنے پر لبرل ڈیموکریٹ کے ڈیوڈ وارڈ کو شدید تنقید کا سامنا ہے،پارٹی اراکین نے رکن کے بیان پر انھیں جماعت سے نکالنے کامطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے خلاف برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ وارڈ نے سماجی ویب سائیٹ پر لکھا کہ اگر وہ فلسطین میں رہتے تو وہ بھی اسرائیل پر راکٹ حملہ کرتے۔

اس بیان کے سامنے آتے ہی ان پر تنقید کی بارش ہوگئی اور کچھ لوگوں نے پارٹی لیڈر اور نائب وزیر اعظم نک کلیگ سے ڈیوڈ کو نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی اراکین کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ کا یہ بیان لوگوں کو تشدد پر اکسانے کے مترادف ہے۔ دوسری جانب لبرل ڈیموکریٹ پارٹی نے ڈیوڈ وارڈ کے بیان سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :