ملائیشین طیارہ کے بلیک باکس چھان بین کے لئے ڈچ حکام کے سپرد

بدھ 23 جولائی 2014 17:59

ملائیشین طیارہ کے بلیک باکس چھان بین کے لئے ڈچ حکام کے سپرد

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء)ملائشین حکام نے یوکرائن میں تباہ ہونے والے اپنے مسافر طیارے کے بلیک باکس ڈچ تفتیش کاروں کے حوالے کردئیے ۔

(جاری ہے)

ملائشین حکام کے مطابق نیوزی لینڈ سیفٹی بورڈ کے ماہرین بلیک باکس کا جائزہ لیں گے اور اپنی تجرباتی رپورٹ پیش کریں گے۔یاد رہے کہ مغربی یوکرائن میں مبینہ طور پر روس نواز باغیوں نے راکٹ مار کر مسافر طیارہ مار گرایا تھا جس کے بلیک باکس باغیوں نے ملائشین حکام کے حوالے کر دیئے تھے۔