جامعہ کراچی، سیمسٹر فیس جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان

بدھ 23 جولائی 2014 17:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) جامعہ کراچی کے برسر کی جانب سے سیمسٹر فیس جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔طلبہ اپنے بی ایس ،آنرز ،بی بی اے،بی پی اے برائے سیمسٹر2 ،4 ، 6 اور 8 جبکہ ڈی فارم/ بی فارم اور ایم فارم برائے سیمسٹر2 ،4 ، 6 ،8 اور 10 اورایم ایس ،ایم اے،ایم ایس سی ،ایم کام ،ایم بی اے سال آخر کی سیکنڈ سیمسٹری کی فیس UBL اورNBP کی کراچی یونیورسٹی کیمپس برانچوں میں جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

طلبہ اپنی فیس اپنے شعبہ جات کے شیڈول کے مطابق 04 اگست تا03 اکتوبر 2014 ء تک بغیر لیٹ فیس کے اور 06 تا17 اکتوبر2014 ء500/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کراسکتے ہیں۔ریگولر طلبہ کی امتحانی فیس 100/= روپے فی کورس اورریپیٹر(Repeater ) طلبہ کے 200/= روپے فیس کورس ،طلبہ اپنی فیسوں کی تفصیل اور جمع کرانے کی تاریخوں کے لئے اپنے متعلقہ شعبہ جات سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :