شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 20 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر
بدھ 23 جولائی 2014 21:34
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے 4 ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔
(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ’’ضرب عضب‘‘کامیابی سے جاری ہے اور اس دوران میران شاہ کے علاقے شوال میں جیٹ طیاروں کی جانب سے بمباری کی گئی جس میں 20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں جبکہ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے 4 ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےدوران میر علی میں بارود بنانے والی فیکٹری بھی پکڑی گئی جہاں سے اسلحہ اور بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد کرلیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے بارودی سرنگوں کو تکنیکی طور پر ناکارہ بنانے کا عمل بھی جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق میر علی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کا عمل جاری ہے اور اس دوران علاقے سے بھاری تعداد میں اسلحہ،بارودی سرنگیں اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.