عید پر لوڈشیڈنگ نہ ہونے کا وعدہ نہیں کر سکتا: عابد شیر علی

بدھ 23 جولائی 2014 22:07

عید پر لوڈشیڈنگ نہ ہونے کا وعدہ نہیں کر سکتا: عابد شیر علی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) رمضان المبارک میں بجلی فراہمی کا وعدہ پورا نہ کر سکنے والے وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی اب کہتے ہیں کہ عید پر بھی لوڈشیڈنگ نہ ہونے کا وعدہ نہیں کر سکتے۔ملک بھر میں بارہ سے اٹھارہ گھنٹے تک ہولناک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

شارٹ فال سات ہزار میگاواٹ ہو چکا ہے بجلی کی پیداوار چودہ ہزار تیس سو بیس میگاواٹ اور طلب اکیس ہزار تین سو میگاواٹ ہے۔

بجلی کی جبری بندش کے ساتھ ترسیلی نظام میں خرابیوں کے باعث ٹرپنگ بڑھتی جا رہی ہے۔ دوسری جانب رمضان المبارک میں بجلی فراہمی کا وعدہ پورا نہ کر سکنے والے وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ عید پر بھی لوڈشیڈنگ نہ ہونے کا وعدہ نہیں کر سکتے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موسم میں بہتری کے علاوہ لوڈشیڈنگ میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔